کوہاٹ ،رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ ،بازاروں میں گدا گروں کی بھر مار
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی بازاروں میں بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ‘ عوام کو خریداری میں مشکلات‘ مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لیں تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی کوھاٹ کے بازاروں میں بھکاریوں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ہے بھیک مانگنے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جو خریداری کرنے والوں کے پیچھے پڑ جاتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو خرید و فروخت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے دوسری جانب مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے اس جانب سے مکمل آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور دوسرے صوبے سے آئے سینکڑوں بھکاریوں میں کھلی چھٹی دے رکھی ہے کہ وہ شہر کے تمام بازاروں اور اڈوں پر بھیک مانگنے پھریں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دوسرے صوبوں سے آئے ان بھیک مانگنے والوں کو فوری طور پر صوبہ بدر کیا جائے تاکہ پروفیشنل بھیک مانگنے والوں سے نجات مل سکے۔