تیمرگرہ مین بازار سے دن دیہاڑے نامعلوم اغواکاروں نے ٹیکسی ڈرائیور کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا

تیمرگرہ مین بازار سے دن دیہاڑے نامعلوم اغواکاروں نے ٹیکسی ڈرائیور کو گاڑی ...

تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ )تیمرگرہ مین بازار سے دن دیہاڑے نامعلوم اغواکاروں نے ٹیکسی ڈرائیور کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا کئی دن گزرنے کے باوجودمغوی ڈرائیورکا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا تفصیلات کے مطابق دیر سکاؤٹ سے ریٹائرڈ حوالدارسمیع اللہ کا بیٹاحضرت اللہ کو نامعلوم اغواکاروں نے تیمرگرہ ہسپتال کے سامنے ٹیکسی سٹینڈ سے بک کرکے باجوڑ ایجنسی لے گیا اور بعدازاں مغوی ڈرئیوارحضرت اللہ کی ٹیکسی گاڑی متکوچمن آباد پاؤکے مقام پر چھوڑ دیا اور مغوی ڈرائیور حضرت اللہ کو اغواء کاروں نے نامعلوم مقام منتقل کیا جبکہ پولیٹکل انتظامیہ ٹیکسی گاڑی کو اپنے تحویل میں لے لیا ہے بارہ دن گزرنے کے باوجودمغوی ٹیکسی ڈرائیورحضرت اللہ کا کوئی سراغ نہ مل سکا اس سلسلے میں تھانہ تیمرگرہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی جبکہ مغوی کے ورثاء نے صوبائی حکومت، گورنر خبیرپختونخوا،کورکمانڈر،آئی جی ایف سی اور جی او سی ملاکنڈ ڈویژن سے پروزمطالبہ کیا کہ مغوی ڈرائیورحضرت اللہ کو فوری بازیاب کرائے جائے مغوی کے ورثاء نے دھمکی دی ہے کہ اگر تین دن کے اندر اندر مغوی ڈرائیورحضرت اللہ کوبازیاب نہیں کرایا گیا تو سٹرکوں نکل کر بھرپور احتجاج کیا جائیگا ۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر