ٹانک میں پینے کے پانی نے شدت اختیار کرلی

ٹانک میں پینے کے پانی نے شدت اختیار کرلی

ٹانک(نمائندہ خصوصی )سینکڑوں گھرانوں پر مشتمل علاقہ اوسپاس میں پینے کے پانی کی قلت نے شدت اختیار کر لی۔ تحصیل تیارزہ کے علاقے اوسپاس میں پینے کے پانی کی شدید قلت پڑ گئی جبکہ لوگ پیسوں سے پانی لانے پر مجبور ہوچکے ہیں۔علاقے مکینوں کا کہناہے کہ آپریشن راہ نجات سے قبل گاوں میں پینے کا پانی وافر مقدار میں موجود تھا مگر آپریشن راہ نجات کے بعد علاقے میں پانی ناپید ہوگیا ہے جس کے باعث لوگ فی ٹینکی 1200 روپے پر بھر کر لاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرمیوں اورماہ مقدس میں پینے کے پانی کی سہولت نہ ہونے کے باعث علاقہ مکین بندوبستی علاقوں میں ہی ڈیرے ڈالنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔انہوں نے پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان سے علاقہ اوسپاس میں پانی کی فراہمی کیلئے ٹیوب ویلز کی تنصیب کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر