رمضان المبارک رحمتوں اوربرکتوں کا مہینہ ہے، اقبال حیدری

رمضان المبارک رحمتوں اوربرکتوں کا مہینہ ہے، اقبال حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (کرائمز رپورٹر)جمعیت علماء اسلام پی کے ٹو پشاور سٹی کے امیر مولانا محمد اقبال شاہ حیدری نے مدرسہ حیدریہ جامع مسجد سنگ مرمر میں تراویح کے ختم القرآن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک بخششوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اس ماہ مقدس میں مسلمان اللہ کے حضور توبہ و استغفار کرکے اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک نیکیوں کا سیزن ہے اور اللہ تعالیٰ کی رحمت ہر وقت انسان کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے، یہ عظیم مہینہ نیکیوں کا موسم بہار ہے تمام مسلمان کے لمحات کو قیمتی بناکر اپنی بخشش کا ذریعہ بنائیں، یہ وہ مبارک مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر گنا بڑھا دیتا ہے۔ جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں، تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اس بابرکت مہینے سے فائدہ اٹھائیں۔