ٹی ایم او ٹاؤن ون کی کام میں تیزی لانے کی ہدایت
پشاور( کرائمز رپورٹر )ٹی ایم اوٹاؤن ون نے تمام برانچوں کوامورمیں مزیدتیزی لانے کی ہدایت کردی ہے،پیرکے روزٹی ایم اوٹاؤن ون احسان اللہ خان کی زیرصدارت اجلاس منعقدہواجس میں مختلف برانچوں کے افسران نے شرکت کی،اس موقع پرافسران نے اپنی برانچوں کے بارے ٹی ایم اوکوتفصیلی بریفنگ دی،ٹی ایم اوٹاؤن ون نے کارکردگی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے اکاؤنٹ برانچ کوہدایت کی کہ ملازمین کوعیدالفطرسے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کویقینی بنایاجائے،انجینئرنگ برانچ کوجاری ترقیاتی کام مقررہ مدت سے قبل مکمل کرنے اورمعیارپرکسی بھی قسم کے سمجھوتانہ کرنے کی تاکید،انہوں نے کہاکہ ریگولیشن برانچ کوٹھیکیداروں سے مزیدوصولی بھی مقررہ وقت پریقینی بنانے کاکہاانہوں نے کہاکہ تنقیدبرائے تنقیدسے مسائل حل ہونے کی بجائے اضافہ ہوتاہے جبکہ تنقیدبرائے اصلاح کاوہ ہروقت خیرمقدم کرینگے،انہوں نے کہاکہ اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالے افسران کوتوصیفی اسناد سے نوازہ جائیگااورفرائض سے غافل اہلکاروں کیخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔