مٹہ بریم جنگل میں آگ لگ گئی

مٹہ بریم جنگل میں آگ لگ گئی

مٹہ( نمائندہ پاکستان )مٹہ بریم جنگل میں آگ لگ گئی، جس پر کافی کوششوں کے بعد ٹی ایم اے اور ریسکیو1122کے فائر بریگیڈ نے قابوں پا لیا تفصیلات کے مطابق مٹہ کے علاقہ بریم کی پہاڑی میں خشک گھاس کیوجہ سے اچانک آگ بڑھک اٹھی جس نے پورے علاقے کو اپنے لپیٹ میں لے لیا،اس مو قع پر ٹی ایم اے اور ریسکیو1122 کے عملہ فائر بریگیڈ گاڑیوں سمیت پہنچ گئیکافی کو ششوں کے بعد پانچ گھنٹے میں آگ پر قابوں پا لیا گیاآگ سے درختوں کو بہت نقصان پہنچا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر