شبقدر ،مضر صحت اشیاء اور گراں فروشوں کیخلاف کارروائی،دودھ فروش اور جنرل سٹور سیل

شبقدر ،مضر صحت اشیاء اور گراں فروشوں کیخلاف کارروائی،دودھ فروش اور جنرل ...

شبقدر( تحصیل رپورٹر )شبقدر گراں فروشوں اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دودھ فروش اور ایک بڑا جنرل سٹور سیل کر دیا ،فروٹ و پھل فروشان ،بیکری اور کریانہ دوکانداروں کو 20ہزار روپے سے زائد جرمانہ کر دیا سرکاری نر خناموں پر ہر صورت عمل درآمد ہو گا عوام کو غیر معیاری اشیاء فراہم کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی ہوگی اے اے سی شبیر خان ،تفصیلات کے مطابق شبقدر بازار میں سرکاری نرخناموں کو غائب کرنے اور اپنے خود ساختہ نرخ مقر ر کرنے اور بازار میں غیر معیاری مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف مقامی انتظامیہ کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبیر خان نے بھر پور کاروائی کی اور اپنے من پسند ریٹ پر اشیاء فروخت کرنے پر ایک بڑا جنرل سٹور اور ایک دودھ فروش کی دوکان سیل کر دی جبکہ مذید کئی دوکاندار جن میں دودھ فروش ،سبزی فروش ،پھل فروش اور سویٹ اینڈ بیکرز کے دوکانداروں کو 20 ہزار روپے سے زائد جرمانہ کر دیا اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اے اے سی شبیر خان نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ جو تاجر یا دوکاندار ملاوٹ ،گراں فروشی ،غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے اور ذخیرہ اندوزی کرے گا ہم ان کے خلاف بھر پور ایکشن لینگے اور قانون اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئینگے انہوں نے کہا کہ تمام گراں فروش اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے خود اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر بھاری جرمانہ کے ساتھ ساتھ جیل کی سزا بھی کاٹے گا

مزید : پشاورصفحہ آخر