یوم القدس جمعتہ الوداع بھر پور طریقے سے منایا جائے گا

یوم القدس جمعتہ الوداع بھر پور طریقے سے منایا جائے گا

پشاور( سٹاف رپورٹر )اسلامی تحریک پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری مظفر علی آخونزادہ نے کہا ہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں جمعتہ الوداع کے موقع پر احتجاجی ریلیاں و جلوس نکالیں جائینگے اس موقع پر بیت المقدس اور فلسطین ، غزہ، پر اسرائیلی مظالم کے خلاف کشمیر میں نہتے مسلمانوں کی نسل کشی برما ،شام، یمن ، افغانستان، مصر اور دیگر اسلامی ممالک میں امریکہ اور اس کے حواریوں کی سرپرستی میں مسلمانوں کا قتل عام اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف یوم القدس کے موقع پر احتجاج کیا جائے گا انہوں نے تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ دنیا بھر میں مظلوموں کی داد رسی کیلئے اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف یوم القدس جمعتہ الوداع کو بھر پور طریقے سے منایا جائے تاکہ عالمی استعمار اور اُس کے ایجنڈوں کو معلوم ہو کہ ہماری کارستانیوں سے مسلمان باخبر ہے اس موقع پر انہوں نے پاکستان بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ متحد ہو کر جمعتہ الوداع کے موقع پر بھر پور طریقے سے احتجاجی میں حصہ لیاجائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر