محکمہ اطلاعات ایبٹ آباد اجلاس ،بخشیش الہیٰ کے قتل کی مذمت

محکمہ اطلاعات ایبٹ آباد اجلاس ،بخشیش الہیٰ کے قتل کی مذمت

پشاور( سٹاف رپورٹر )محکمہ اطلاعات ایبٹ آباد کا ایک تعزیتی اجلاس پیر کے روز ریجنل انفارمیشن آفیسرمبشر رحیم ملک کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں روزنامہ کے ٹو ٹائمز ہری پور کے بیورو چیف بخشیش الٰہی کے قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے بخشیش الٰہی کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے دن دھاڑے قتل کی مذمت کی اور اس عظیم جانی نقصان پر ان کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ شرکاء نے بخشیش الٰہی مرحوم کیلئے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر