سینئر صحافی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ،ڈی پی سی ایم

سینئر صحافی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ،ڈی پی سی ایم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پریس کلب مالاکنڈکے صدرمحمدظاہرشاہ نائب صدرمحمدعثمان یوسفزئی چئیرمین خالداقبال جنرل سیکرٹری ولایت خان باچااورجائنٹ سیکرٹری محمدابرارخان نے مشترکہ بیان میں خیبرپختونخواکے ضلع ہری پورکے سینئرصحافی بخشیش الٰہی کونامعلوم افرادکے جانب سے قتل کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ حکومت فوری طورپربخشیش الٰہی کے قاتلوں کوگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے اوران کوشہداء پیکج میں شامل کرکے لواحقین کومعاوضہ دیاجائے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت صحافیوں کوتحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرحکومت نے سینئرصحافی بخشیش الٰہی کے قاتلوں کوگرفتارنہ کیاگیا توہم اپنے قائدین کے کال کرپرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔