ڈیرہ ،لاکھوں مالیت کا سونا خرد برد کرنے پر 6 افرادکیخلاف مقدمہ درج

ڈیرہ ،لاکھوں مالیت کا سونا خرد برد کرنے پر 6 افرادکیخلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)سٹی پولیس نے گومل مارکیٹ کے جیولرز کی رپورٹ پر لاکھوں روپے مالیت کے چھبیس تولہ سونا خرید کر خرد برد کرنے کا مقدمہ ملتان کے رہائشی چھ افراد کے خلاف درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی میں محلہ میرن سٹی کے رہائشی اور گومل مارکیٹ کے جیولرز لطیف اللہ ولد امان اللہ کی رپورٹ پر 406-420ppcکے تحت رپورٹ درج کی ہے کہ سجاد حسین سکنہ ممتاز آباد ملتان سمیت چھ افراد اسکے پاس آئے اور اس سے چھبیس تولہ سونا خرید کر خرد برد کیا اوراب انکو وہ ملزمان پیسے دینے سے انکاری ہیں ،سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر