جے آئی ٹی میں وزیر اعظم کی پیشی جمہوری اقدام ہے :زاہد خان

جے آئی ٹی میں وزیر اعظم کی پیشی جمہوری اقدام ہے :زاہد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی کو درست عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ عوامی نمائندہ سرکاری افسران کے سامنے پیش ہوگا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اے این پی نے جمہوریت کے لیے پہلے بھی قربانیاں دیں اور اب بھی جمہوریت کی مضبوطی آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی کے لیے پارلیمنٹ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کا شروع دن سے مطالبہ ہے کہ کوئی مقدس گائے نہیں احتساب آمرانہ ادوار کا بھی ہونا چاہیے اور بیرونی امداد کا بھی پورا پورا حساب لیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین شکن پرویز مشرف مفرور ہے اور منتخب وزیر اعظم جے آئی ٹی میں پیش ہورہا ہے۔ آئین شکن کو گرفتار کرکے لایا جائے۔اور آئینی مجرم کے خلاف دفعہ 6کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔