رمضان المبارک اپنی برکات کیساتھ ہمدردی،غم خواری کا مہینہ بھی ہے،رفاقت حسین

رمضان المبارک اپنی برکات کیساتھ ہمدردی،غم خواری کا مہینہ بھی ہے،رفاقت حسین

جہلم (بیورورپورٹ)ہ رمضان اپنی لاتعداد برکات کے ساتھ ہمدردی اور غم خواری کا مہینہ بھی ہے یہی وجہ ہے کہ حدیث پاک میں اس مہینہ کو شہر المواسات بھی کہا گیا ہے لہٰذا یہ ماہ ہم سے غریبوں ، یتیموں ، معذوروں ، مسکینوں اور کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے والوں کے ساتھ اظہار غمخواری اور ہمدردی کا تقاضابھی کرتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار شہر کی مذہبی و سماجی شخصیت رفاقت حسین(حاجی ہوٹل والے) نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر