عالم اسلام کو متحد ہو کر اپنی بقاء کی جنگ لڑنا ہوگی،فاروق رضا

عالم اسلام کو متحد ہو کر اپنی بقاء کی جنگ لڑنا ہوگی،فاروق رضا

جہلم (نامہ نگار)عالم اسلام کو متحد ہو کر اپنی بقاء کی جنگ لڑنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم راجہ محمد فاروق رضا نے عالم اسلام کے خلاف حالیہ جاری امریکی پالیسیوں کے تناظر میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج سے ڈیڑھ ہزار سال پہلے قرآن ہمیں خبردار کر چکا ہے کہ ’’ایمان والو! یہودو نصاریٰ کو ہرگز اپنا دوست نہ بناؤ‘‘ ۔ مگراس قرآنی وارننگ کے باوجود اسلامی ملکوں کے عرب و غیر عرب حکمران مغرب اور امریکہ کی گو د میں جا بیٹھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کی تباہی و بربادی کا ذمہ دار اسلام نہیں بلکہ اسلام کے نام نہاد دعویدار حکمران طبقہ ہیں ۔ راجہ فاروق رضا نے کہا کہ امریکہ کی اس خطرناک پالیسی سے آج تک کوئی بھی حکمران باخبر نہیں ہو سکا۔ ’’ پہلے دوست بناتا ہے ، مفاد حاصل کرتا ہے اور مروا ڈالتا ہے‘‘۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر