گوجرخان میں صفائی کی صورتحال تشویشناک ہے ،راجہ عمیر

گوجرخان میں صفائی کی صورتحال تشویشناک ہے ،راجہ عمیر

گوجرخان (تحصیل رپورٹر)گوجرخان میں صفائی کی صورتحال تشویشناک ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور گلی نالیوں میں جمع ہوتے گند نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی گوجرخان کے رہنماؤں راجہ محمد عمیر، خواجہ کبیر،راجہ ممتاز،راجہ محمود، ٹھیکیدار بنارس نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ انتظامی ادارے اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام ہو چکے ہیں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کے انتظامات اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے کمپنی کی ناقص کارکردگی انتظامی اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں صفائی کے حوالہ سے ناقص اقدامات کے باعث پید اہونے والی صورتحال پرقابو پایا جائے اور تمام ادارے اپنے اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی نااہلی کا مظاہرہ نہ کریں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر