بھلوال،پیشی پر آئے افراد پر مخالفین کی فائرنگ 2جاں بحق

بھلوال،پیشی پر آئے افراد پر مخالفین کی فائرنگ 2جاں بحق

بھلوال(نمائندہ خصوصی)پیشی پر آنیوالے افرادپر مخالف گروپ کی احاطہ کچہری میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق تین زخمی ہوگئے ۔ دوحملہ آور پولیس مقابلہ میں ہلاک جبکہ چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ دو سال قبل اوپیاں روانہ کا محمد اوپی قتل ہوگیا تھا جس کے قتل کا مقدمہ ذوالفقار اور رانا مختار وغیرہ کیخلاف درج کروایا گیا۔مگر پولیس نے انہیں بے گناہ قرار دے دیا جس پر اوپی گروپ نے مذکور ہ افراد کے خلاف استغاثہ دائرکردیاتھا۔گزشتہ روز جب ذوالفقار اور رانا مختار وغیرہ ایڈیشنل سیشن جج بھلوال محمد علی وڑائچ کی عدالت میں پیشی کے بعدواپس جارہے تھے تو مخالف گروپ کے افراد نے ان پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ کچہری روڑپر احاطہ کچہری کے مین گیٹ کے قریب پہنچے۔ جسکے نتیجہ میں ذوالفقار بھٹی اور رانا مختارجاں بحق ہوگئے جبکہ محمد وقارولد امام دین ساکن ہجن ،خالد افتاب اور مقامی دکاندار عبدلغفار زخمی ہوئے۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی یس پی ملک عثمان اور ایس ایچ او سٹی فاروق حسنات کی سربراہی میں پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور مقیم موڑسالم پر پولیس پر ملزمان کی فائرنگ سے دو کانسٹیبلان زاہد محمود اور سکندرحیات کے علاوہ دورضاکار غلام شبیر اور رمضان جانی زخمی ہوئے جبکہ دوملزمان رضوان ساکن منڈی بہاؤالدین اور لیاقت ساکن فیصل آبادجوابی فائرنگ میں مارے گئے جبکہ ایک ملزم اختر کو زخمی حالت میں پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا بھجوا دیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ پولیس مقابلہ میں مارنے جانے والے دونوں ملزم اشتہاری ہیں جو پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھے ۔جو قتل کرنے کی نیت سے آئے اور پولیس مقابلہ میں مارے گئے۔احاطہ کچہری میں فائرنگ کرنے والے گروپ کا تعلق گوندل گروپ سے ہے۔ذوالفقار بھٹی ہنجن کے فتح محمد گوندل کے قتل میں بھی ملوث تھا جسے اس نے 1999ء میں قتل کیا تھا ۔

4افراد قتل

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر