زبیر عرف چریا کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

زبیر عرف چریا کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ کیس کے ملزم زبیر عرف چریا کی درخواست ضمانت کی سماعت اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کردی ہے ۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ بلدیہ کیس میں ملوث ملزم زبیر عرف چریا کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔کیس میں مرکزی ملزم عبدالرحمن عرف بھولا بھی گرفتار ہے ملزم کو انٹرپول نے بنکاک سے گرفتار کیا تھا ۔ملزمان پر 250سے زائد افراد کے قتل کا الزام ہے ۔عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ۔