وزیر اعظم نوازشریف ، آرمی چیف سعودی عرب کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

وزیر اعظم نوازشریف ، آرمی چیف سعودی عرب کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
وزیر اعظم نوازشریف ، آرمی چیف سعودی عرب کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے ایک روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔

سماءٹی وی کے مطابق خلیجی ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالث بننے والے پاکستان کے وزیر اعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی حکام سے ملاقاتوں کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔

وزیر اعظم کے ہمراہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر خان ہشام بھی موجود تھے ۔وزیر اعظم اور آرمی چیف نے سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرانے کیلئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

یاد رہے وزیراعظم نواز شریف سرکاری دورے پر گزشتہ روز ہنگامی طور پرجدہ پہنچے تھے جہاں ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسحق ڈاراور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی موجود تھے، ان کا استقبال گورنر مکہ فیصل بن عبدالعزیز نے کیا تھا۔

وزیراعظم نواز شریف اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان رائل پیلس جدہ میں ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی ملاقات میں موجود تھے۔

مزید : قومی /اہم خبریں