جرمنی میں تارکین وطن پر مہربان خاتون ماریہ ولیم سے ڈیلی پاکستان آن لائن کی ملاقات

جرمنی میں تارکین وطن پر مہربان خاتون ماریہ ولیم سے ڈیلی پاکستان آن لائن کی ...
جرمنی میں تارکین وطن پر مہربان خاتون ماریہ ولیم سے ڈیلی پاکستان آن لائن کی ملاقات

  

برلن (راشد بلال سے)جرمن کے شھر حامبروکن میں مقامی این جی او منہم آرگنائزیشن کی سربراہ ماریہ ولیم کا کہنا ہے کہ وہ جرمنی میں مقیم تارکین وطن کی مدد کر کے دلی مسرت محسوس کرتی ہیں ۔ڈیلی پاکستان آن لائن کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ جرمن کے شھر حامبروکن میں تارکین وطن کا بہت بڑا کیمپ موجود ہے جہاں تارکین وطن کی کافی تعداد موجود ہے۔جہاں ہمارے کارکن انگیگوڈزمن۔بیانکا۔املی۔آنیکا۔مارتینہ۔ ربیکاگوٹزمن ،کتریناولیم ۔گیرالڈ۔اولی۔سا ندرہ۔لیزا۔وغیرہ تارکین وطن کا بہت خیال رکھتے اور ان کو ہر قسم کی کھانے پینے اور ضروریات زندگی میں استعمال ہونے والی ہر قسم کی اشیاء فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم تارکین کے لئے مہینے میں ایک بار سیروتفریح کا بھی اہتمام کرتے ہیں جس میں مختلف شہروں اور خاص مقامات کا وزٹ شامل ہوتاہیجبکہ مہینے میں دو بار تارکین وطن کے لئے چائے اور کافی کی پارٹی کا انتظام بھی کیا جاتاہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ تارکین وطن کے لئے کیمپ میں سکول کا بھی انتظام کیا گیا ھے جس میں انہیں جرمن زبان سکھائی جاتی ہے ۔ مقامی این جی اوز کی لیڈیز ورکر ہر روز تارکین وطن کے کیمپ میں آکر انہیں جرمن زبان سکھاتی ہیں۔

یاد رہے کہ جرمن میں ،جرمن زبان کے علاوہ کسی بھی زبان کو کوئی اہمیت حاصل نہیں ہے۔ ہر تارکین وطن پر کوئی بھی نوکری کرنے سے پہلے جرمن زبان سیکھنا لازم ھے۔بغیر جرمن زبان سیکھے کسی کو بھی نوکری نہی ملتی۔ ماریہ ولیم نے پاکستانی تارکین وطن کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیااور کہا کہ تمام پاکستانی میری فیملی کی طرح ہیں ۔اس موقع پر پاکستانی تارکین وطن عاطف،بلال،محمد انور، زاہد، حارث، چاند،علی حسین،علی حیدر نے منہم آرگنائزیشن کی طرف سے کی جانے والی امداد پر ماریہ ولیم کا شکریہ ادا کیا کہ اس مہربان خاتون کی بدولت انہیں جرمنی میں زیادہ مشکلات نہیں سہنا پڑتیں۔

مزید : بین الاقوامی