حسین نواز کی جے آئی ٹی کی تصویر کس نے لیک کی اور نشاندہی ہونے کے بعد اس کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ تفصیلات منظرعام پر‎

حسین نواز کی جے آئی ٹی کی تصویر کس نے لیک کی اور نشاندہی ہونے کے بعد اس ...
حسین نواز کی جے آئی ٹی کی تصویر کس نے لیک کی اور نشاندہی ہونے کے بعد اس کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ تفصیلات منظرعام پر‎

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سیاسی میدان اور سوشل میڈیا پر ہلچل مچانے کے بعد بالآخر جے آئی ٹی کی طرف سے ہی حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے اور جے آئی ٹی نے سپریم کور ٹ میں جمع کرائی گئی اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ تحقیقات کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی مجرم کی نشاندہی کی گئی اور اسے تفویض کردہ ذمہ داریوں سے ہٹاکر اپنے ادارے میں واپس بھیج دیا گیا اور اس کے ادارے نے بھی محکمانہ کارروائی کی تصدیق کردی تاہم رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مجرم کون تھا اور اس کا تعلق کس ادارے سے تھا۔

 مقامی میڈیا کے مطابق جے آئی ٹی کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش کی گئی سربمہر رپورٹ میں بتایاگیاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے تصویر کا علم ہوا، یہ تصویر 28مئی کوریکارڈنگ کیلئے موجود دوکیمروں میں سے ایک کے ذریعے بنائی گئی تاہم یہ کارروائی کے دوران نہیں لی گئی، 28مئی کی کارروائی بہت ہی مختصر مگر جامع تھی ۔ تصویر علم میں آتے ہی تحقیقات شروع کردی گئیں اور چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی رپورٹ معزز بینچ کو بھی پیش کردی گئی ، رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیاکہ اس تصویر کو لیک کیے جانے کے پیچھے ممکنہ مقاصد کیا ہوسکتے ہیں۔

مزید : اسلام آباد