پاکستان انگلینڈ سے میچ جیتنا چاہتا ہے تو پی سی بی کے اس عہدیدار کو گراﺅنڈ میں نہ آنے دیا جائے ،این چیپل نے جیت کے لیے پاکستان کو حیران کن مشورہ دے دیا

پاکستان انگلینڈ سے میچ جیتنا چاہتا ہے تو پی سی بی کے اس عہدیدار کو گراﺅنڈ میں ...
پاکستان انگلینڈ سے میچ جیتنا چاہتا ہے تو پی سی بی کے اس عہدیدار کو گراﺅنڈ میں نہ آنے دیا جائے ،این چیپل نے جیت کے لیے پاکستان کو حیران کن مشورہ دے دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف سپورٹس صحافی اور اینکر پرسن نعمان نیاز نے بتا ہے کہ سابق آسٹریلیو ی کپتان این چیپل نے انگلینڈ سے میچ جیتنے کے لیے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو گراﺅنڈ سے دور رکھا جائے ۔سرکاری سپورٹس چینل ”پی ٹی وی سپورٹس “کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن نعمان نیاز نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں پر کچھ پریشر گراﺅنڈ میں ہوتا ہے اور کچھ پریشر گراﺅنڈ کے باہر سے آتا ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ سابق آسٹریلیو کپتان این چیپل نے پاکستانی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ اگر انگلینڈ کے خلاف جیتنا ہے تو مکی آرتھر کو گراﺅنڈ سے باہر بھیج دو تاکہ کھلاڑیوں پر کسی قسم کا کوئی دباﺅ نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ کے دباﺅ کی وجہ سے میدان میں کھلاڑیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کھلاڑیوں پر یہ دباو میدان میں صاف نظر آتا ہے ۔اینکر پرسن نے کہا کہ یہ بالکل درست مشورہ ہے ،مکی آرتھر کو چاہیے کہ وہ انگلینڈ میں شاپنگ کے لیے چلے جائیں یا پھر موسم اچھا ہوتا ہے تو کہیں گھوم پھر کر انجوائے کرلیں ۔

مزید خبریں :سرفراز احمد چیمپینز ٹرافی میں دوبارہ سلو اوور ریٹ کے مرتکب ہوئے تو ایک میچ کی پابندی لگے گی

مزید : کھیل