”اللہ نے سرفراز کو تحفہ دیا ہے کیونکہ۔۔۔“ رمضان المبارک میں سری لنکا کیخلاف میچ جتوانے والے سرفراز احمد کے بارے میں ایسی خبر آ گئی کہ پاکستانی جیت کو بھی بھول گئے، فرط جذبات میں ہر مسلمان کی آنکھیں نم ہو گئیں
کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان نے اہم ترین میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ سرفراز احمد چیمپینز ٹرافی میں دوبارہ سلو اوور ریٹ کے مرتکب ہوئے تو ایک میچ کی پابندی لگے گی
اس میچ میں کپتان سرفراز احمد اور محمد عامر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا اور اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ سرفراز احمد یہ میچ کھیلنے کیلئے روزے کی حالت میں میدان میں اترے تھے۔ اس طرح اگر اس جیت کو سرفراز احمد کیلئے اللہ کا تحفہ کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا۔
Just heard that Sarfaraz is fasting. What a man. What a Muslim. What a player & what a luck #PakvSl
— Imran Nazir (@imrancrickter) June 12, 2017
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”یہ کیا ہے سارے ہی ۔۔۔“چیمپینز ٹرافی میں شاندار فتح کے فوری بعد سرفراز احمد سب سے بڑی مشکل میں پھنس گئے ،اپنے آپ کو ایسے لوگوں میں گھرا ہوا پھٹ پڑے کہ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے
سرفراز احمد نے انتہائی اہم موقع پر اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا اور ہر کوئی ان کی تعریفوں کے پل باندھ رہا ہے لیکن یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد تو سب پاکستان کی فتح کو بھی بھول گئے ہیں اور ایک سچا مسلمان ہونے کے ناطے روزے کی حالت میں انتہائی اہم میچ کھیلنے پر ہر مسلمان کی آنکھیں فرط جذبات سے نم ہیں۔