پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے سیالکوٹ سے کراچی آنے والی خاتون کا زیور چوری ہوگیا

پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے سیالکوٹ سے کراچی آنے والی خاتون کا زیور چوری ...
پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے سیالکوٹ سے کراچی آنے والی خاتون کا زیور چوری ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی) پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے سیالکوٹ سے کراچی آنے والی خاتون کا زیور چوری ہوگیا، سیالکوٹ میں ہینڈ بیگ زبردستی بک کرایا گیا، بیگ کراچی پہنچا تو سونے کی دو قیمتی انگوٹھیاں غائب تھیں۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کے ذریعے سفر کرنے والے افراد کا سامان چوری ہونے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، عملہ زیادہ سے زیادہ سامان کارگو کرانے کی کوشش کرتا ہے جب سامان مسافر تک پہنچتا ہے تو اکثر قیمتی اشیا غائب ہوتی ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ سیالکوٹ سے اپنے شوہر کے ہمراہ کراچی آنے والے خاتون کے ساتھ پیش آیا جن کا ہینڈ بیگ سیالکوٹ سے بک کرایا گیا اور کراچی پہنچا تو اس میں سے سونے کی دو انگوٹھیاں غائب تھیں۔

مزید :

کراچی -