وزیراعظم نوازشریف کی جے آئی ٹی کے روبرو پیشی سے قبل جوڈیشل اکیڈمی میں ایسا کام کردیا گیا کہ دیکھنے و الے دنگ رہ گئے

وزیراعظم نوازشریف کی جے آئی ٹی کے روبرو پیشی سے قبل جوڈیشل اکیڈمی میں ایسا ...
وزیراعظم نوازشریف کی جے آئی ٹی کے روبرو پیشی سے قبل جوڈیشل اکیڈمی میں ایسا کام کردیا گیا کہ دیکھنے و الے دنگ رہ گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم نوازشریف کی جے آئی ٹی میں حاضری کے حوالے سے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر سڑکوں کی تعمیر اور تزین و آرائش شروع ہو گئی ۔ 

”پاکستان ٹوڈے “ کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف کو جے آئی ٹی کی جانب سے 15جون کو طلب کیا گیا ہے اور اس مناسبت سے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی سے ملحقہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور مرکزی شاہراہ کی تزین و آرائش شروع کر دی گئی ہے۔

سی ڈی اے کے ملازم سڑکوں کے اطراف لگے درختوں کے بناﺅ سنگھار اور جوڈیشل اکیڈمی جانے والی سڑک سے جھاڑیوں کو ہٹانے میں مصروف ہیں جبکہ فٹ پاتھ پر نئی گھاس بھی لگائی جا رہی ہے ۔ اس کے علاوہ صفائی ستھرائی کا کام کرنے والے ورکرز سڑکوں اور گرین بیلٹس کے اطراف سے کوڑا کرکٹ بھی صاف کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما حنیف عباسی اور میئر راولپنڈی سردار نسیم نے بھی ان شاہراہوں کا دورہ کیا اور وزیر اعظم کی آمد کے حوالے سے ہونے والے انتظامات کی نگرانی کی ۔ اس موقع پر حنیف عباسی نے کہا کہ وہ یہاں وزیر اعظم کی آمد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے آئے ہیں کیونکہ جمعرات کے روز اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے پارٹی ورکرز بھی جوڈیشل اکیڈمی کے باہر جمع ہونگے۔

مزید : قومی