”انگلینڈ کے خلاف میچ میں محمد حفیظ اور شعیب ملک سے یہ کام لیا جائے“ سیمی فائنل کا بڑا مقابلہ جیتنے کے لیے شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کو اہم ترین مشور ہ دے دیا

”انگلینڈ کے خلاف میچ میں محمد حفیظ اور شعیب ملک سے یہ کام لیا جائے“ سیمی ...
”انگلینڈ کے خلاف میچ میں محمد حفیظ اور شعیب ملک سے یہ کام لیا جائے“ سیمی فائنل کا بڑا مقابلہ جیتنے کے لیے شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کو اہم ترین مشور ہ دے دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سابق سٹارکرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف آسان ہدف کو مشکل بنا کر پورا کیا لیکن خوشی اس بات کی ہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا ۔

تفصیل کے مطابق چیمپینز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرشعیب اختر نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آسان ہدف کو مشکل بنا کر پورا کیا گیا لیکن خوشی ہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا ۔انہوں نے سیمی فائنل کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بلے بازی کے شعبے میں مزید گہرائی تک جانا پڑے گا ۔شعیب اختر نے مشورہ دیا کہ شعیب ملک کو محمد حفیظ کی جگہ تیسرے نمبر پر بھیجا جائے اور حفیظ کو بعد میں بیٹنگ کرائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف محمد حفیظ کوگیند بازی کے شعبے میں بہتر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔اس موقع پر شعیب اختر نے سوشل میڈ یا صارفین کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے ساتھ متفق ہوں کہ چیمپینز ٹرافی کے بعد اب ہمیں اپنے مستقبل کے کھلاڑیوں پر توجہ دینی چاہیے ۔

مزید خبریں :پاکستان انگلینڈ سے میچ جیتنا چاہتا ہے تو پی سی بی کے اس عہدیدار کو گراﺅنڈ میں نہ آنے دیا جائے ،این چیپل نے جیت کے لیے پاکستان کو حیران کن مشورہ دے دیا

مزید : کھیل