سابق آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن سارو گنگولی سے ایسی شرط ہار گئے کہ عزت ہی داﺅ پر لگ گئی۔۔۔ ایسا کام کرنا پڑ گیا کہ پوری آسٹریلوی ٹیم آگ بگولہ ہو گئی

سابق آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن سارو گنگولی سے ایسی شرط ہار گئے کہ عزت ہی داﺅ ...
سابق آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن سارو گنگولی سے ایسی شرط ہار گئے کہ عزت ہی داﺅ پر لگ گئی۔۔۔ ایسا کام کرنا پڑ گیا کہ پوری آسٹریلوی ٹیم آگ بگولہ ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کی طرح آسٹریلیا اور انگلینڈ بھی کرکٹ کے میدان میں روائتی حریف ہیں اور ان کی ایشز سیریز دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹیسٹ سیریز ہوتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ ہر ٹورنامنٹ میں ہی یہ ایک دوسرے کو شکست دینے کیلئے جان لڑا دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”اللہ نے سرفراز کو تحفہ دیا ہے کیونکہ۔۔۔“ رمضان المبارک میں سری لنکا کیخلاف میچ جتوانے والے سرفراز احمد کے بارے میں ایسی خبر آ گئی کہ پاکستانی جیت کو بھی بھول گئے، فرط جذبات میں ہر مسلمان کی آنکھیں نم ہو گئیں
آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے بھارتی کھلاڑی گنگولی سے شرط لگا لی کہ اگر آسٹریلیا انگلینڈ کے خلاف جیت گیا تو وہ ایک دن انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہنیں رکھیں گے اور بدقسمتی سے وہ یہ شرط ہار چکے ہیں اور اب انہوں نے اپنا وعدہ پورا کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے باعث آسٹریلوی قوم بھی غم و غصے میں مبتلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”انگلینڈ کے خلاف میچ میں محمد حفیظ اور شعیب ملک سے یہ کام لیا جائے“ سیمی فائنل کا بڑا مقابلہ جیتنے کے لیے شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کو اہم ترین مشور ہ دے دیا
شین وارن نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جاری پیغام میں لکھا ”سارو گنگولی تم شرط جیت گئے ۔ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی ایک شرٹ ڈھونڈوں گا اور اسے پورا دن پہنے رکھوں گا۔“

اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کس دن اپنا وعدہ پورا کرتے ہیں اور انگلینڈ کی شرٹ پہن کر ثبوت کے طور پر سوشل میڈیا پر اپنی تصویر اپ لوڈ کرتے ہیں۔

مزید :

کھیل -