”کارکن مجھے دعاﺅں میں یاد رکھیں“، وزیر اعظم نے جیالوں کو جوڈیشل اکیڈمی آنے سے روک دیا

”کارکن مجھے دعاﺅں میں یاد رکھیں“، وزیر اعظم نے جیالوں کو جوڈیشل اکیڈمی آنے ...
”کارکن مجھے دعاﺅں میں یاد رکھیں“، وزیر اعظم نے جیالوں کو جوڈیشل اکیڈمی آنے سے روک دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم جے آئی ٹی کے سامنے جمعرات کے روز پیش ہونگے ، اس حوالے سے انہوں نے لیگی کارکنوں کو جوڈیشل اکیڈمی آنے سے روک دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے جمعرات کے روز اظہار یکجہتی کیلئے جوڈیشل اکیڈمی کے باہر آنے والے کارکنوں کو منع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن مجھے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کارکن مجھے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں ، کارکن پارٹی کا عظیم سرمایہ ہیں ۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کارکنوں کے جذبات کی قدر کرتے ہیں تاہم انہوں نے جمعرات کے روز جے آئی ٹی کے سامنے حاضری کے موقع پر کارکنوں کو جوڈیشل اکیڈمی آنے سے منع کر دیا ہے۔

مزید : قومی