پاکستانی رکشے دھڑا دھڑ جاپان بھیجے جانے لگے، جاپانی انہیں کیسے اور کس کام کے لیے استعمال کر رہے ہیں ؟ جانکر آپکو بھی ہنسی آجائے گی

پاکستانی رکشے دھڑا دھڑ جاپان بھیجے جانے لگے، جاپانی انہیں کیسے اور کس کام کے ...
پاکستانی رکشے دھڑا دھڑ جاپان بھیجے جانے لگے، جاپانی انہیں کیسے اور کس کام کے لیے استعمال کر رہے ہیں ؟ جانکر آپکو بھی ہنسی آجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )جاپان میں بھی پاکستانی رکشوں کی طلب عروج پر پہنچ گئی جہاں کے شہری ان رکشوں کوخوب سجا نے کے بعد تفریخ اور سیر سپاٹوں کیلئے استعمال کرنے لگے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق رکشہ تیارکرنے والی پاکستانی کمپنی ”سازگار“ اپنے رکشے جاپان کو درآمد کرنے لگی ہے جس کی مانگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ جاپانی شہری ان رکشوں کے دیوانے ہو چکے ہیں جو انہیں تفریخ اور سیر سپاٹوں کیلئے موزوں سمجھتے ہوئے دھڑا دھڑا خریدنے لگے ہیں ۔

اس کے علاوہ مختصر فاصلے کیلئے بھی اس پاکستانی سوار ی کو فوقیت دی جا تی ہے کیونکہ ان رکشوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ تنگ شاہراہوں اور گلیوں میں سفر کیلئے بھی انتہائی سازگار سمجھے جاتے ہیں ۔

نہ صرف یہ بلکہ ان رکشوں کو ہلکا پھلکا سامان اٹھانے کیلئے بھی استعمال کیا جا رہا ہے ، جاپانی شہریوں نے ان رکشوں کو خوبصورت رنگوں اور مختلف ڈیزائنوں سے مزئین کر کے اپنے استعمال میں رکھا ہوا ہے ۔

جاپانی شہری پاکستانی رکشوں کے اس قدر دیوانے ہیں کہ پاکستان کا آٹو رکشہ جاپان کے سیاحتی،تفریحی مقامات پر لوگوں کو سیر کروانے کے لیے بھی استعمال ہو رہا ہے۔گاڑیاں چلا چلا کر تھکے لوگ اب رکشہ کی سواری کرکے لطف اندوز ہوتے ہیں۔جاپانی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز خوبصورت رنگوں میں سجائے گے رکشے پاکستان سے خاص طورپر منگوائے گئے ہیں اور جاپان میں ان کی کافی شہرت بھی ہے۔لوگ اس نئی سواری سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں اور اس کو سراہتے بھی ہیں۔