قومی ٹیم کی جیت پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والے کشمیریوں پر بھارتی فوج کا بیہمانہ تشدد، میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر دیا گیا

قومی ٹیم کی جیت پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والے کشمیریوں پر بھارتی فوج ...
قومی ٹیم کی جیت پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والے کشمیریوں پر بھارتی فوج کا بیہمانہ تشدد، میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر دیا گیا

  

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج نے چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں سری لنکا کیخلاف جیت پر جشن مناتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والے کشمیریوں کی املاک تباہ کر دیں ۔قابض پولیس نے میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض فورسز نے پاکستان کی جیت کی خوشیاں منانے والے کشمیری نوجوانوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، دوکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کو بھی تباہ کردیاجس پر شوپیاں ڈگری کالج کے طلبہ نے احتجاج کیااور بھارت مخالف نعرے بازی کی۔

قابض فورسز نے شوپیاں میں گھر گھر چھاپے مارے ، توڑ پھوڑ کی اور نہتے کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایاجس پر کشمیری سراپا احتجاج ہو گئے۔ پولیس نے ایک بار پھر سے میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کر دیا۔ بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے حراست میں لیے گئے حریت لیڈرز کی عید سے پہلے رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : کھیل