ٹیکسی سروس کریم نے  فلسطین میں  سروسز کے آغاز کا اعلان کر دیا

ٹیکسی سروس کریم نے  فلسطین میں  سروسز کے آغاز کا اعلان کر دیا
ٹیکسی سروس کریم نے  فلسطین میں  سروسز کے آغاز کا اعلان کر دیا

  

مقبوضہ بیت المقدس( ویب ڈیسک) دبئی، متحدہ عرب امارات، 12 جون 2017- مشرق وسطیٰ اور  شمالی افریقہ  کی مشہور، سواری فراہم کرنے والی سروس ،  کریم نے  آج اپنی نئی مارکیٹ، فلسطین  کا اعلان کیا ہے۔  یہ اقدام خطے کو بہتر بنانے کے عزم کے تحت کیا گیا۔ اس اقدام سے فلسطینی ٹیک ماحولیاتی نظام  کو اجاگرکیا گیا  جو مقامی کاروبار کو مواقع فراہم کرتا ہے۔

کریم کی فلسطین میں سرمایہ کاری کمپنی کے اس  عزم کی پاسداری ہے جس کے مطابق 2018 تک  مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں  روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اسی کے ساتھ، فلسطین میں ایپلی کیشن لانچ کرنے  کا مقصد عام عوام کو علم اور  ہنر کی ترسیل  کے  ذریعے با اختیار بنانا ہے۔ جس سے   ٹیکنالوجی اور  دیگر  شعبوں کی  ترقی ہوگی، جیسے ابلاغ اور  لاجسٹکس وغیرہ۔

کریم کے بانی  مبشر شیخا نے اپنے بیان میں کہا، "کریم میں، ہم  خطے کےمقامی مسائل کے حل کی تلاش میں  سرگرداں رہتے ہیں۔  ہم  قابل ِ بھروسہ نقل و حمل اور  نوکریوں کی فراہمی کو ممکن بناتے ہیں۔  مگر ہمارا خطہ فلسطین کو شامل کیے بغیر نا مکمل ، " ہوگا۔"  انھوں نے مزید کہا ،" یہ ہماری دلی آرزو ہے کہ فلسطین میں ہماری آمد کے بعد  دیگر اسٹارٹ اپس، اور ٹیکنالوجی  کی کمپنیاں اس ملک میں  سرمایہ کاری کی  صلاحیت  کو پہچانیں گے۔ "

حرکت معاشی  استحکام کے لیے بہت ضروری ہے۔ اور مقامی  فلسطینی ٹرانسپورٹ کے مسائل  اس میں ایک بہت بڑیرکاوٹ ہیں۔ مارکیٹ میں کریم کی آمد یہاں کے لوگوں کے لیے بہتری کے مواقع لائے گی۔ اور  محفوظ، مناسب قیمت اور بھروسہ مند سواری فراہم کرے گی۔

کریم  ، رہائشیوں کو باسہولت  سروس فراہم کر کے مقامی  معیشت کو  فروغ دینے کا عز م رکھتے ہیں۔  اس کے علاوہ، کمپنی  موجودہ اور  مستقبل کے کیپٹینز کو کام کرنے کے اور اپنی  آمدنی  کو بڑھانے کے لیے   ضروری مواقع فراہم  کرتی ہے۔ فلسطینی معاشی  پالیسی کے تحقیقی ادارے کے مطابق  معاشی اعتبار سے  ٹرانسپورٹ اور  ابلاغ  لوگوں اور اشیاء (1)کے نقل و حمل کے لیے نہایت  اہم  ہیں لیکن اس کے باوجود  ٹرانسپورٹ اور اسٹوریج کے شعبے  نے   2014 (2) میں  جی ڈی پی میں صرف  1.4%    کا اضافہ کیا۔

کریم راماللہ میں اس  ماہ 15 جون سے سروس کا آغاز کریں گی ، بعد ازاں  مزید  شہروں میں بھی سروس شروع کی جائے گی۔  اس دن، رہائشی افراد کریم کی ایپلی کیشن کے  ذریعے کار  منگوا سکتے ہیں۔ ایک  لوکل کمپنی جس کا آغاز 2012 میں ہوا، کریم ،  اب دنیابھر کے 12 ممالک کے  50 سے زائد شہروں میں سروس فراہم کرتی ہے۔  سروس مشرقِ وسطیٰ ، شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا میں   10 لاکھ سے زائد صارفین اور  2 لاکھ 50 ہزار کیپٹینز ( ڈرائیورز) ہیں ۔

-اختتام-

کریم  کے بارے میں :

کریم، خطے کی معروف،  سواری فراہم کرنے والی سروس ہے جو کہ موبائل ایپلی کیشن ، ویب اور  کال سینٹر  کے  ذریعے  قابلِ بھروسہ، محفوظ اور باکفایت  نقل و حمل  فراہم کرتی ہے۔  کریم  خطے کی معیشت کے اشتراک  میں سب سے آگے ہے-جس  کا عزم ہے کہ لوگوں کی زندگی کو آسان بنایا جائے اور لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کیا جائے اور بی کریم ہونے کا مطلب ہم نرم دلی، سخاوت اور دوسرو کو متاثرکر کے  اس خطّے کو بہتر بنیۓ.  جولائی 2012 سے قائم شدہ، کریم، شمالی افریقہ، ترکی اور پاکستان سمیت مشرقِ وسطیٰ میں  11 ممالک کے 50 سے زائد شہروں میں چلتی ہے۔ 

مزید معلومات کے لیے،  وزٹ کریں

www.careem.com

مزید : بین الاقوامی