پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر بڑی بڑی ٹیموں کو مات دیدی، ایک ایسے کام میں بھارت اور آسٹریلیا کے ہم پلہ ہو گئی کہ جان کر آپ کو بھی بے حد فخر ہو گا

پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر بڑی بڑی ٹیموں کو مات دیدی، ایک ایسے ...
پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر بڑی بڑی ٹیموں کو مات دیدی، ایک ایسے کام میں بھارت اور آسٹریلیا کے ہم پلہ ہو گئی کہ جان کر آپ کو بھی بے حد فخر ہو گا

  

کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں قومی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر 14 ویں مرتبہ آئی سی سی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر بڑی بڑی ٹیموں کو مات دیدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”اللہ نے سرفراز کو تحفہ دیا ہے کیونکہ۔۔۔“ رمضان المبارک میں سری لنکا کیخلاف میچ جتوانے والے سرفراز احمد کے بارے میں ایسی خبر آ گئی کہ پاکستانی جیت کو بھی بھول گئے، فرط جذبات میں ہر مسلمان کی آنکھیں نم ہو گئیں

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور محمد عامر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا اور یوں پاکستان کرکٹ ٹیم نے 14 ویں مرتبہ آئی سی سی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”یہ ہے خالص میڈ ان پاکستان۔۔۔“ سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر پاکستانی باﺅلر کے گرویدہ ہو گئے، حسن علی کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں نے شکریہ کے پیغامات کا انبار لگا دیا

سیمی فائنل میں اس رسائی کیساتھ ہی پاکستان آسٹریلیا اور بھارت کے ہم پلہ ہو گیا ہے کیونکہ اس سے قبل صرف آسٹریلیا اور بھارت ہی دو ایسی ٹیمیں ہیں جو 14 مرتبہ آئی سی سی ایونٹس کے سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں۔

مزید : کھیل