پی ایس ایکس میں تیزی، 100 انڈیکس 48 ہزار 71 پوائنٹس پر پہنچ گیا

پی ایس ایکس میں تیزی، 100 انڈیکس 48 ہزار 71 پوائنٹس پر پہنچ گیا
پی ایس ایکس میں تیزی، 100 انڈیکس 48 ہزار 71 پوائنٹس پر پہنچ گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس ) میں منگل کے روز تیزی کا رجحان رہا جس کے باعث 100 انڈیکس 48 ہزار 71 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں 399 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔ منگل کے روز ہونے والے کاروبار کے دوران انڈیکس زیادہ سے زیادہ 48 ہزار 513 اور کم از کم 47 ہزار 98 پوائنٹس تک آیا تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ مثبت رجحان کے ساتھ 48 ہزار 71 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 10 کروڑ 32 لاکھ 36 ہزار 590 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 11 ارب 2 کروڑ 92 لاکھ 32 ہزار 968 روپے رہی۔

مزید : بزنس