جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کو یقین دلانا چاہتے ہیں قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے:عمران خان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ ہم جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کو اس بات کا یقین دلانا چاہتے ہیں کہ قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے،قانون کی حکمرانی کیلئے طاقتور کو قانون کے تابع بنایا جارہا ہے۔
مقبوضہ کشمیر ،حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرلیا گیا
تفصیلات کے مطابق عمران خان کا نواز شریف کی جے آئی ٹی میں طلبی پراظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آخرکار طاقتوروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے مگرخبریں آرہی ہیں کہ ن لیگ اپنے گلو تیارکررہی ہے، نوازشریف کی جے آئی ٹی پیشی پر ن لیگ طاقت دکھانے کا پروگرام بنارہی ہے لیکن ن لیگی گلوؤں کی اپنے قائدکو قانون سے آزاد کرانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے اور نہ ہم جے آئی ٹی کے سامنے اس قسم کا تماشا لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔