ملازم سے جبری مشقت لینے کا الزام ،امریکا میں بنگلا دیش کا سفارتکار گرفتار

ملازم سے جبری مشقت لینے کا الزام ،امریکا میں بنگلا دیش کا سفارتکار گرفتار
ملازم سے جبری مشقت لینے کا الزام ،امریکا میں بنگلا دیش کا سفارتکار گرفتار

  

نیویارک(آئی این پی ) امریکہ میں بنگلہ دیشی سفارتکار کوملازم سے جبری مشقت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

”ہم ایک چین پالیسی کو تسلیم کرتے ہیں“، پاناما نے تائیوا ن کو چھوڑ کر چین سے سفارتی تعلقات جوڑ لیے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے شہر نیویارک میں بنگلادیش کے نائب قونصل جنرل محمد شاہد الاسلام پر دھونس، دھمکی سے اپنے ملازم سے بلامعاوضہ کام کروانے اور مزدور کو امریکا سمگل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے 50 ہزارڈالر مچلکے کے عوض ان کی ضمانت منظور کرلی۔ امریکی استغاثہ کے مطابق بنگلا دیشی سفارتکار کو محدود سفارتی استثنی حاصل ہے اور انہیں پاسپورٹ حوالے کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزم کو 15 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

مقدمے کے مطابق نائب قونصل جنرل محمد شاہد الاسلام 2012 میں گھریلو کام کاج کے لیے اپنے ہم وطن محمد امین کو امریکا لائے تھے۔ ملزم نے محمد امین کا پاسپورٹ ضبط کرکے اسے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کام کرنے پر مجبور کیا ۔ اس دوران ملازم کو نہ کوئی تنخواہ ادا کی گئی بلکہ مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

مزید : بین الاقوامی