فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو بھی ٹیکس چور نکلے، فرضی کمپنی کے ذریعے سپین میں ساڑھے 16 ملین ڈالر بچائے

فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو بھی ٹیکس چور نکلے، فرضی کمپنی کے ذریعے سپین میں ...
فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو بھی ٹیکس چور نکلے، فرضی کمپنی کے ذریعے سپین میں ساڑھے 16 ملین ڈالر بچائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے نمبر ون فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی ٹیکس چور نکلے ۔ پرتگالی فٹبالر کے خلاف سپین میں ساڑھے 16 ملین ڈالر کا ٹیکس فراڈ کرنے پر مقدمہ درج کرادیا گیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ فٹبالر نے ورجن آئی لینڈ پر فرضی جعلی کمپنی کے ذریعے ٹیکس چوری کیا۔
سپینش دارالحکومت میڈرڈ کے پراسیکیوٹر کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2011 سے 2014 کے دوران سپین میں ساڑھے 16 ملین ڈالر کا ٹیکس چرایا ۔ منگل کے روز پراسیکیوٹر آفس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے 2010 میں سپین میں کاروبار شروع کیا لیکن وہ اپنے اس کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدنی چھپاتے رہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈ نے سپین میں ٹیکس سے بچنے کیلئے برطانوی ورجن آئی لینڈ میں ایک شیل کمپنی بنائی اور اس کے ذریعے ٹیکس چوری کیا۔ رونالڈو نے 2011 سے 2014 کے دوران سپین سے 48 ملین ڈالر کی رقم کمائی لیکن انہوں نے اپنے ٹیکس ریٹرنز میں صرف 12 اعشاریہ 8 ملین ڈالر کی آمدنی ظاہر کی ہے۔ علاوہ ازیں رونالڈو نے 2015 سے 2020 تک کیلئے اپنے تصویری حقوق ایک سپینش کمپنی کو بیچ کر 31 اعشاریہ 8 ملین ڈالر کی رقم کمائی لیکن انہوں نے یہ آمدنی بھی ٹیکس ریٹرنز میں ظاہر نہیں کی۔

مزید :

کھیل -