جرمنی میں منشیات اور اسلحے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والی ویب سائٹ کا ایڈمنسٹریٹر گرفتار

جرمنی میں منشیات اور اسلحے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والی ویب سائٹ کا ...
جرمنی میں منشیات اور اسلحے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والی ویب سائٹ کا ایڈمنسٹریٹر گرفتار

  

برلن(آئی این پی )جرمنی میں غیر قانونی تجارت میں ملوث ویب سائٹ چلانے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔

ملازم سے جبری مشقت لینے کا الزام ،امریکا میں بنگلا دیش کا سفارتکار گرفتار

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرائم کی روک تھام کے وفاقی جرمن ادارے بی کے اے کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اس ویب سائٹ کے ذریعے وہ ہتھیار فروخت کیے گئے جو گزشتہ برس جولائی میں میونخ میں اندھا دھند فائرنگ کے واقعے میں استعمال ہوئے تھے۔ اس ویب سائٹ کے تقریبا بیس ہزار ارکان تھے، تاہم زیر حراست تیس سالہ شخص اسے اکیلا ہی چلاتا تھا۔ اس پر منشیات اور اسلحے کی غیر قانونی تجارت کے الزامات ہیں۔ بی کے اے کے حکام کئی مہینوں سے اس ویب سائٹ کی نگرانی کر رہے تھے۔

مزید : بین الاقوامی