عرب ممالک کے بعد چین نے بھی قطر کو انتہائی زوردار جھٹکا دے دیا، وہ کام کردیا جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی

عرب ممالک کے بعد چین نے بھی قطر کو انتہائی زوردار جھٹکا دے دیا، وہ کام کردیا ...
عرب ممالک کے بعد چین نے بھی قطر کو انتہائی زوردار جھٹکا دے دیا، وہ کام کردیا جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی

  

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی قیادت میں متعدد عرب ممالک نے تو قطر کا مقاطعہ پہلے ہی کر رکھا تھا لیکن اب چین کی ایک بڑی شپنگ کمپنی COSCO نے بھی قطر کیلئے اپنی خدمات بند کردی ہیں۔ تائیوان کی ایورگرین اور ہانگ کانگ کی OOCL کمپنی پہلے ہی قطر کیلئے اپنی خدمات بند کر چکی ہیں۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق چین کی شپنگ کمپنی COSCOجو کہ دنیا کی سب سے بڑی شپنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے، نے گزشتہ روز قطر کو خدمات کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کیا۔ چینی کمپنی نے اپنے صارفین کو جاری کئے گئے ایک نوٹس میں کہا ” غیر یقینی صورتحال اور اپنے صارفین کے مفاد کے تحفظ کیلئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ قطر کیلئے بحری خدمات کی فراہمی فوری طور پر معطل کی جارہی ہے۔“

’تم فکر نہ کرو، یہ سب سے زیادہ ضروری چیز ہم تمہیں دیں گے‘ سعودی عرب اور عرب ممالک سے لڑائی کے بعد قطر کیلئے ایران میدان میں آگیا، سب سے بڑی پیشکش کردی

تائیوان اور ہانگ کانگ کی کمپنیوں کے بعد چینی کمپنی قطر کے لئے بحری خدمات کی فراہمی معطل کرنے والی تیسری کمپنی ہے۔ چینی کمپنی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ جو بحری جہاز پہلے ہی قطر کی جانب روانہ ہوچکے ہیں ان پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ قطر کے ساتھ بحرین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، یمن، لیبیا، مالدیپ، ماریشیس اور موریطانیہ سفارتی تعلقات منقطع کرچکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی