جہاز کی سیٹ میں موجود وہ خفیہ بٹن جسے دبا کر آپ اکانومی سیٹ میں اضافی جگہ حاصل کرسکتے ہیں، اگر کبھی جہاز پر سفر کرتے ہیں تو یہ بات آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

جہاز کی سیٹ میں موجود وہ خفیہ بٹن جسے دبا کر آپ اکانومی سیٹ میں اضافی جگہ حاصل ...
جہاز کی سیٹ میں موجود وہ خفیہ بٹن جسے دبا کر آپ اکانومی سیٹ میں اضافی جگہ حاصل کرسکتے ہیں، اگر کبھی جہاز پر سفر کرتے ہیں تو یہ بات آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک)ہوائی جہاز کی اکانومی کلاس میں مسافروں کے بیٹھنے کے لئے بہت مختصر جگہ دستیاب ہوتی ہے اور اکثر مسافر طویل فضائی سفر کے دوران تنگ جگہ پر بیٹھے بیٹھے اکڑ جاتے ہیں۔ نہ سیٹ پر کھل کر بیٹھ سکتے ہیں اور نہ ہی انہیں ٹانگیں پھیلانے کو کافی جگہ دستیاب ہوتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اکثر مسافروں کو معلوم نہیں کہ وہ ایک خفیہ بٹن کو استعمال کر کے اپنی مشکل آسان کر سکتے ہیں۔ دراصل سیٹ میں ایک ایسا خفیہ بٹن موجود ہوتا ہے جس کو دبا کر یہ سہولت بآسانی حاصل کی جا سکتی ہے، لیکن اس بٹن سے لاعلمی کی وجہ سے اکثر مسافر اس سہولت سے محروم رہتے ہیں۔
انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق یہ خفیہ بٹن سیٹ کے اطراف میں بازو رکھنے کیلئے بنائے گئے ’آرم ریسٹ‘ کے نیچے اس کے جوڑ کے قریب ہوتا ہے۔ اگر آپ اس بٹن کو دبائیں تو آرم ریسٹ اوپر کی جانب اٹھ جائے گا۔ اب آپ نہ صرف سیٹ پر قدرے کھل کر بیٹھ سکتے ہیں بلکہ آپ کو ٹانگیں پھیلانے کیلئے بھی نسبتاً زیادہ جگہ میسر ہوگی۔

’آپ یہ ٹوائلٹ استعمال نہیں کرسکتے، یہ صرف فرسٹ کلاس کے مسافروں کیلئے ہے‘ دوران پرواز ائیرہوسٹس نے اکانومی میں سفر کرنے والے مسافر سے یہ کہا تو آگے سے جواب کیا ملا؟ جان کر دنیا ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئی
ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ کہنا مشکل ہے کہ تمام ائیرلائنوں کی سیٹوں کی آرم ریسٹ کے نیچے یہ بٹن ہوتا ہے لیکن زیادہ تر ہوائی جہازوں میں یہ موجود ہوتا ہے۔ آپ کو اپنی سیٹ کے آرم ریسٹ کے نیچے اس بٹن کو ضرور تلاش کرنا چاہیے۔ دراصل یہ ہنگامی انخلاءکیلئے استعمال کیا جاتاہے تاکہ جب مسافر جلدی میں طیارے سے نکلنا چاہ رہے ہوں تو آرم ریسٹ کے نیچے لگا بٹن دبا کر اسے اوپر کردیا جائے، لیکن آپ اسے اپنی جگہ وسیع کرنے کیلئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -