جے آئی ٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو طلب کرلیا ہے: نجی ٹی وی کا دعویٰ

جے آئی ٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو طلب کرلیا ہے: نجی ٹی وی کا دعویٰ
جے آئی ٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو طلب کرلیا ہے: نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو طلب کر لیا ہے تاہم اس حوالے سے تاریخ اور وقت نہیں بتایا گیا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پانامہ کیس کی تفتیش کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھی پیشی کے لئے نوٹس بھیج دیا ہے۔نوٹس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو حدیبیہ پیپرملز کے کاغذات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ شہباز شریف کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ جلوس اور وکلا ءکے ہمراہ نہیں بلکہ انفرادی طور جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں ۔

تجارتی خسارے میں غیر معمولی اضافہ، تحریک انصاف نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاشی حکمت عملی تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا

مزید : قومی