’میں 4 ماہ کی حاملہ تھی کہ ایک دن شہزادہ چارلس نے مجھے اس شرمناک لفظ سے پکارا، اتنی دلبرداشتہ ہوئی کہ سیڑھیوں سے نیچے چھلانگ لگادی‘ شہزادی ڈیانا کی ایک اور خفیہ ٹیپ منظر عام پر آگئی، ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

’میں 4 ماہ کی حاملہ تھی کہ ایک دن شہزادہ چارلس نے مجھے اس شرمناک لفظ سے پکارا، ...
’میں 4 ماہ کی حاملہ تھی کہ ایک دن شہزادہ چارلس نے مجھے اس شرمناک لفظ سے پکارا، اتنی دلبرداشتہ ہوئی کہ سیڑھیوں سے نیچے چھلانگ لگادی‘ شہزادی ڈیانا کی ایک اور خفیہ ٹیپ منظر عام پر آگئی، ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لیڈی ڈیانا پر کتاب ”ڈیانا: اس کی سچی کہانی“ لکھنے والے مصنف اینڈریو مارٹن ڈیانا کی موت کے دو عشرے بعد ان کی آڈیوریکارڈنگز منظرعام پر لے آئے ہیں جن میں شہزادی نے اپنے اور شہزادہ چارلس کے تعلق کے بارے میں ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔ ڈیانا نے یہ ریکارڈنگ اس وقت کرنی شروع کی جب شہزادہ چارلس نے بے وفائی کی اور کیمیلا پارکر سے دوبارہ تعلقات استوار کر لیے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایک ریکارڈنگ میں لیڈی ڈیانا بتاتی ہے کہ ”اس وقت میں 4ماہ کی حاملہ تھی۔ولیم میرے پیٹ میں پل رہا تھا۔ ایک روز میں نے چارلس سے کہا کہ ’اب مجھ سے برداشت نہیں ہوتا۔ رو رو کر میری آنکھیں باہر آ رہی ہے۔‘اس پر چارلس نے لاپروائی سے کہا کہ ’تم ہر وقت جھوٹ بولتی ہو، مجھے تم پر اعتبار نہیں رہا لہٰذا مجھے تمہاری کوئی بات نہیں سننی۔ تم ہمیشہ میرے ساتھ یہی کرتی ہو۔ میں گھڑ سواری کے لیے جا رہا ہوں۔‘لیڈی ڈیانا ریکارڈنگ میں مزید بتاتی ہیں کہ ”یہ کہہ کر چارلس باہر نکل گئے اور میں نے خودکشی کرنے کے لیے سیڑھیوں کے اوپر سے چھلانگ لگا دی۔ یہ آواز سن کر ملکہ باہر آئی۔ وہ خوف سے کانپ رہی تھی۔ وہ بالکل ڈری ہوئی تھی۔ مجھے پیٹ اور باقی جسم پر کچھ خراشیں آئی تھیں۔“

مزید : بین الاقوامی