’میں متحدہ عرب امارات میں رہنے کیلئے آئی تو مسلمانوں کی یہ ایک چیز دیکھ کر اتنی متاثر ہوئی کہ اسلام قبول کرنے پر مجبور ہوگئی‘ یورپی لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہر مسلمان کا سرفخر سے بلند ہوجائے

’میں متحدہ عرب امارات میں رہنے کیلئے آئی تو مسلمانوں کی یہ ایک چیز دیکھ کر ...
’میں متحدہ عرب امارات میں رہنے کیلئے آئی تو مسلمانوں کی یہ ایک چیز دیکھ کر اتنی متاثر ہوئی کہ اسلام قبول کرنے پر مجبور ہوگئی‘ یورپی لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہر مسلمان کا سرفخر سے بلند ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام دنیا کا تیزی سے پھیلتا ہوا مذہب ہے جس کے متعلق پیوریسرچ سنٹرنے کہا ہے کہ 2015ءتک دنیا میں مسلمانوں کی آبادی میں 73فیصد اضافہ ہو جائے گا اور وہ 2010ءمیں 1ارب 60کروڑ سے بڑھ کر 2050ءمیں 2ارب 80کروڑ ہو جائیں گے۔ متحدہ عرب امارات میں بھی غیرمسلموں کے اسلام قبول کرنے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 314لوگوں نے اسلام قبول کیا جن میں ایک بھارتی نژاد حمیدہ نامی خاتون بھی شامل ہے۔

سعودی عرب کے قوانین کی سرعام دھجیاں اڑانے والی ’باغی‘ لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا، یہ کون ہے اور ایسا کیا کام کردیا کہ ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا؟ جواب جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
حمیدہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ امارات میں مقیم تھی۔ اس نے خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”میں1999ءسے امارات میں رہ رہی ہوں۔ مجھے ہمیشہ سے اذان بہت اچھی لگتی تھی اور جمعہ المبارک کا خطبہ مجھے بہت پسند آتا تھا۔ میں اذان اور خطبہ بہت دلجمعی سے سنتی تھی۔ یہیں سے میرے اندر اسلام کے متعلق جاننے کی جستجو ہوئی اور جب میں نے قرآن مجید پڑھا تو حقیقت مجھ پر عیاں ہوتی چلی گئی اور بالآخر میں نے اسلام قبول کر لیا۔ “

مزید :

عرب دنیا -