تجارتی خسارہ زر مبادلہ سے بھی بڑھ گیا ، غیر ملکی مالیاتی اداروں پر انحصارکرنا پڑے گا:مہرین انو ر راجہ

تجارتی خسارہ زر مبادلہ سے بھی بڑھ گیا ، غیر ملکی مالیاتی اداروں پر ...
تجارتی خسارہ زر مبادلہ سے بھی بڑھ گیا ، غیر ملکی مالیاتی اداروں پر انحصارکرنا پڑے گا:مہرین انو ر راجہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان  آن لائن)پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سابق وزیر مملکت مہرین انو ر راجہ نے کہاہے کہ تجارتی خسارہ زر مبادلہ سے بھی بڑھ گیا ہے،اب غیر ملکی مالیاتی اداروں پر انحصارکرنا پڑے گا ،حکمران قرضے لے کر ملک چلا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مہرین انور راجہ نے کہاکہ رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں خسارہ 42فیصد اضافہ کے ساتھ 30ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ  چکا ہے ،حکومت ملک کو معاشی خوشحال بنانے کا روز دعوی کرتی ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے ،حکمران قرضے لے کر ملک چلا رہے ہیں، صنعت کارحکومت پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں، اس لئے وہ  یہاں صنعتیں لگانے سے گریز کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سب اچھا کا نعرہ لگاتی ہے لیکن ملک معاشی بحران میں پھنسا ہوا ہے،حالیہ بجٹ نے صورت حال مزید خراب کردی ہے ،عوام کی مشکلات میں اب مزید اضافہ ہوجائے گا۔

مزید : لاہور