ایل ایل بی کے امتحان کے لئے سیکنڈ ڈویژن کی شرط کے خلاف درخواست پر جواب طلب

ایل ایل بی کے امتحان کے لئے سیکنڈ ڈویژن کی شرط کے خلاف درخواست پر جواب طلب
ایل ایل بی کے امتحان کے لئے سیکنڈ ڈویژن کی شرط کے خلاف درخواست پر جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ایل ایل بی کے امتحانات میں شرکت کے لئے سیکنڈ ڈویژن کی شرط عائد کئے جانے کے خلاف درخواست پر پنجاب بار کونسل اور پنجاب یونیورسٹی سے جواب طلب کر لیاہے۔

ہائی کورٹ نے اینٹی کرپشن ٹربیونل کوکرکٹرخالد لطیف کے خلاف کارروائی سے روکنے کی استدعا مسترد کردی

جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی جبکہ درخواست گزار شاہین پیر زادہ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب یونیورسٹی اور پنجاب بار کونسل کی جانب سے ایل ایل بی میں داخلے کے لئے سکینڈ ڈویژن کی شرط کولازمی قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی دیگرڈگریوں اورکورسزکے امتحانات کے لئے سیکنڈ ڈویژن کی کوئی شرط نہیں،انہوں نے کہا کہ لاءسٹوڈنٹس کے امتحانات کے لئے سکینڈ ڈویژن کی شرط عائد کیا جانا امتیازی سلوک ہے ،عدالت اس اقدام کوکالعدم قرار دے جس پرعدالت نے کیس کی سماعت 20جون تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔

مزید : لاہور