عدالت نے فراڈ کے مقدمہ میں گرفتار بینک الحبیب کے افسر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

عدالت نے فراڈ کے مقدمہ میں گرفتار بینک الحبیب کے افسر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل ...
عدالت نے فراڈ کے مقدمہ میں گرفتار بینک الحبیب کے افسر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فراڈ کے مقدمہ میں گرفتار بینک الحبیب کے آفیسر کو جیل بھجواتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزم کے خلاف درج مقدمہ کا چالان 27جون کو پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے۔

اغوا ءکیس میں سی ٹی ڈی نے شہبازتاثیر کا بیان قلمبند کرکے رپورٹ اے ٹی سی میں پیش کردی

جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کی عدالت میں ملزم زین وحید کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا، ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے بنک الحبیب کیولری گراﺅنڈ برانچ کے اکاﺅنٹ ہولڈر نجیب اشرف کے چیک حاصل کئے اور اس کے اکاﺅنٹ سے6 لاکھ روپے مختلف اوقات میں چیک کے ذریعے نکلوائے، تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا ہے،ملزم کے خلاف 2014ءمیں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ملزم 3سال تک مفرور رہا ہے اور مقدمہ میں شامل تفتیش نہیں ہوا ، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عبوری ضمانت کے بعد سے روپوش تھا اور اب تک کی تفتیش میں ملزم نے رقم کی ہیر پھیر کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے ،ملزم سے مقدمہ کی مزید تفتیش کی ضرورت نہیں لہٰذا ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے، عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فراڈ کے مقدمہ میں گرفتار بینک الحبیب کے آفیسر کو جیل بھجواتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزم کے خلاف درج مقدمہ کا چالان 27جون کو پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے۔

مزید : لاہور