عیدی لینے والوں کے لئے خوشخبری ،سٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کا اجرا شروع کردیا

عیدی لینے والوں کے لئے خوشخبری ،سٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کا اجرا شروع کردیا
عیدی لینے والوں کے لئے خوشخبری ،سٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کا اجرا شروع کردیا

  

کراچی (یو این پی)سٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کا اجرا شروع کردیا ہے ،ایس ایم ایس سے نوٹ جاری کرنے کا سلسلہ 23جون تک جاری رہے گا۔

رمضان المبارک میں زیادہ فیاضی کا مظاہرہ کرنا چاہیے،عیدسے قبل مستحقین میں فطرانہ تقسیم کردینا چاہیے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں:سینیٹر ساجد میر

تفصیلات کے مطابق عید پر نئے نوٹوں کی عیدی دینا پرانی روایت ہے جبکہ نئے نوٹوں کا حصول ہمیشہ ایک مشکل مرحلہ رہا ہے۔ البتہ گذشتہ چند برسوں سے سٹیٹ بینک نے اس عمل کو سہل بنانے کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کی ہے جس کا استعمال بڑھتا جارہا ہے۔اضافی ضرورت کے تحت سٹیٹ بینک نے اس سال برانچ نیٹ ورک بڑھا دیا ہے جبکہ مرکزی بینک نے ایس ایم ایس سروس سے گذشتہ سال 22ارب روپے مالیت کے نوٹ فراہم کئے تھے اور اس سال اس سہولت سے 40-45ارب کے نوٹ جاری کرنے کے اندازے ہیں۔واضح رہے کہ ایس ایم ایس سے نوٹ جاری کرنے کا سلسلہ 23جون تک جاری رہے گا۔

مزید : بزنس