امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے والدین بھی منظر عام پر آگئے

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے والدین بھی منظر عام پر آگئے
امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے والدین بھی منظر عام پر آگئے

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ اور چھوٹا بیٹا بھی بالآخر پانچ مہینے بعد وائٹ ہاﺅس منتقل ہوگئے ہیں ۔ اس موقع پر امریکی خاتون اول کے والد اور والدہ بھی اپنی بیٹی اور نواسے کو نئے گھر چھوڑنے کو آئے، بہت سے لوگ پہلی بار میلانیا کے والدین کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

پیر کے روز میلانیا ٹرمپ اپنے بیٹے بیرن ٹرمپ کے ہمراہ بطور خاتون اول وائٹ ہاﺅس منتقل ہوئیں۔ اس موقع پر جب امریکی صدر اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ ایئر فورس ون سے باہر نکلے تو ہر نگاہ انہی پر ٹکی ہوئی تھی لیکن تھوڑی ہی دیر بعد سب لوگوں نے نظریں پھیر لیں کیونکہ صدارتی طیارے سے میلانیا کے والدین بھی برآمد ہوچکے تھے۔

واضح رہے کہ میلانیا ٹرمپ کے والد وکٹر ناوز سلوانیا سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ اپنے داماد ڈونلڈ ٹرمپ سے صرف 3 سال ہی بڑے ہیں۔ انہیں پہلی بار اپنی بیٹی کے ہمراہ اس طرح دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ دنیا بھر کے میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے میلانیا کی والدہ امالیجا ناوز سے 1966 میں شادی کی تھی اور وہ دونوں تب سے ایک ساتھ ہی رہ رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی