چین، موسلا دھار بارشوں سے تباہی،ایک لاکھ 20ہزار گھر انے متاثر

چین، موسلا دھار بارشوں سے تباہی،ایک لاکھ 20ہزار گھر انے متاثر
چین، موسلا دھار بارشوں سے تباہی،ایک لاکھ 20ہزار گھر انے متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوئی یانگ(آئی این پی)چین میں جاری موسلا دھار بارشوں نے جنوب مغربی چین میں تباہی مچا دی ، ایک لاکھ20ہزار گھرانے متاثر اور ایک آدمی لاپتہ ہوگیا ۔

مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی غیر قانونی ہے ،وفاقی اپیل کورٹ کا فیصلہ
چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق چینی صوبہ گوئی ژو میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی کا اندازہ لگایا جا رہا ہے ۔ مقامی حکومت کی جانب سے اب تک فراہم کی گئی معلومات کے مطابق صوبہ میں ان بارشوں سے تقریباً1لاکھ20ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا اور ایک آدمی لاپتہ ہوگیا ۔ بارشوں نے 16کاؤنٖٹیز میں تباہی مچاتے ہوئے کھڑی فصلیں اور گھروں کو شدید نقصان پہنچایا ۔ بارشوں سے ہونے والی تباہی کا تخمینہ 48.7ملین یوآن لگایا جا رہا ہے ۔ مقامی سول محکمہ اپنی تفتیش وتحقیق جاری رکھے ہوئے ہے جس سے یہ اندازہ لگایا جائے گا کہ کتنا کتنا نقصان ہوا۔