سلامتی کونسل میں اصلاحات ضروری، مزیدمستقل ارکان کی شمولیت سے اتفاق نہیں:پاکستان
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوریت پر یقین رکھنے والا ملک ہے، تمام ممالک کی رائے کا احترام کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جائیں لیکن یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ مزید مستقل ارکان کی شمولیت سے دیگر ارکان کا استحقاق مجروح ہوگا اس لئے مزید ارکان کو سلامتی کونسل کی مستقل نمائندگی نہیں دینی چاہیے۔
استخارہ اور کشف کی صلاحیت حاصل کرنے کے لئے سب سے چھوٹا اور جامع وظیفہ
نیویارک میں بین الحکومتی مباحثے میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوریت پر یقین رکھتا ہے ، سلامتی کونسل میںاصلاحات ضروری ہیں لیکن سلامتی کونسل میں مزیدمستقل ارکان کی شمولیت سے اتفاق نہیں۔ مزیدمستقل ارکان کی شمولیت سے دوسرے ممالک کااستحقاق مجروح ہوگا۔پاکستان کاان ممالک سے تعلق ہے جواتفاق رائے کی اہمیت پریقین رکھتے ہیں۔ سلامتی کونسل میں اصلاحات ہمارا جمہوری حق ہے۔