بھارت، تاج محل میں ہندو وادی جماعت کا ہنگامہ،سیاح گھبراہٹ کا شکار

بھارت، تاج محل میں ہندو وادی جماعت کا ہنگامہ،سیاح گھبراہٹ کا شکار
بھارت، تاج محل میں ہندو وادی جماعت کا ہنگامہ،سیاح گھبراہٹ کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آگرہ(آئی این پی)عالمی شہرت یافتہ تاریخی عمارت تاج محل پر گزشتہ روز ہندو وادی تنظیم نے ہنگامہ کردیا،غیر ملکی سیاح اچانک جم غفیر دیکھ کر گھبرا گئے، تاج محل کے مغربی دروازے کو شدید نقصان پہنچا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ تاریخی عمارت تاج محل پرہندو وادی تنظیم نے ہنگامہ کردیااور ہندو وادی کارکنوں نے تاج محل کے مغربی دروازے کو شدید نقصان پہنچایا۔ رپورٹ کے مطابق تاج محل کے عقبی حصہ میں ایک مندر ہے ، مغربی دروازے سے مندر کا راستہ جاتا ہے۔ یہاں پر میٹل ڈیٹکٹرکام کررہا ہے جس کی وجہ سے اس دروازے کا راستہ بند کردیاگیا۔ واضح رہے کہ مندر جانے کیلئے حکام متبادل راستہ بھی فراہم کرچکے ہیں لیکن اسکے باوجود ہندو وادی تنظیم کے کارکن مندر جانے کیلئے راستے کے مطالبے پر ہنگامہ آرائی کررہے ہیں۔