جاپان شمالی کوریا بارے بے یقینی کا شکار، نگرانی کے لئے مصنوعی سیارہ خلا میں چھوڑ دیا
ٹوکیو(آئی این پی)جاپان شمالی کوریا کی نگرانی کرے گا، نگرانی کے لئے جاپان اور متسوبیشی ہیوی انڈسٹریز نے مصنوعی سیارہ خلا میں پہنچا دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان اور متسوبیشی ہیوی انڈسٹریز نے ایک نیا مصنوعی سیارہ خلا میں پہنچا دیا ہے، جو شمالی کوریا کی عسکری تنصیبات کی نگرانی کرے گا۔ جاپانی خلائی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ایچ ڈو اے راکٹ کے ذریعے یہ سیٹلائیٹ خلا میں بھیجا گیا ہے، اس سیٹلائیٹ کو پیر کے روز چھوڑا جانا تھا، تاہم اس کی لانچ خراب موسم کی وجہ سے ملتوی کی گئی تھی۔ جاپانی حکومت کے مطابق اس سیٹلائیٹ کو قدرتی آفات سے ہونے والی تباہی کی صورت میں متاثرہ علاقوں کی تصاویر کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔
